Thursday, July 5, 2018

پاکستان سے کرپشن ختم ، نیب 25جولائی تک چوروں کو نہ پکڑے ، ہم خود پکڑ کر جیلوں میں ڈالیں گے

NOOR BAKHSH


تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیاسی جماعتیں خاندانی پارٹیاں بن چکی ہیں جن پر بیٹوں اور رشتہ داروں کومسلط کردیا جاتا ہے . یہ جمہوریت نہیں بلکہ بادشاہت ہے .

ضرور پڑھیں: ڈیموں کی تعمیر کیلئے سپریم کورٹ کے قابل تحسین اقدامات اور عوام کی ذمہ داری

احتساب عدالت کل نواز شریف کا فیصلہ سنائے گی ،بارش پڑی تو شہباز شریف کو پتہ چلا کہ امپائر فوج نہیں بلکہ اللہ تعالیٰ ہے ، ترقی صرف اشتہاروں میں تھے . میں وہ دو کام کروں گا جو نواز شریف ، زرداری سمیت کوئی سیاستدان نہیں کر سکتا . چار سد ہ میں عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا ہے کہ حقیقی جمہوریت میں لیڈر میرٹ پر آگے آتا ہے ، قائد اعظم پچھلی صدی کے سب سے عظیم رہنما تھے . وہ اپنی محنت ، ذہن اور ایمانداری کی وجہ سے عظیم لیڈر بن گئے . اس وقت اے این پی کی لیڈر شپ پاکستان کے خلاف تھی لیکن قائد اعظم صرف ایک لیڈر تھے جنہوں نے سب کو شکست دی اور پاکستان بن گیا . انہوں نے کہا کیا اب قائد اعظم کا کوئی بیٹا ہوتا تو اس کو لیڈر بن جانا چاہئے تھا ؟ ایسا نہیں ہوتا قیادت صرف جدوجہد کے ساتھ آگے آتی ہے . نواز شریف لیڈر ہی نہیں تھا اس کو چوسنی دیکر لیڈر بنایا گیا اور اب اس کا بھائی لیڈر بننے کی کوشش کر رہاہے . ذوالفقار علی بھٹو بھی لیڈر تھے لیکن یہ کیا کہ اب ان کا سارا خاندان لیڈر بن رہا ہے . انہوں نے کہا کہ میرے بارے میں کہا جاتا ہے کہ میں کہتاتھا کہ ایمپائر کا مطلب فوج ہے لیکن اب جب بارش پڑی ہے تو شہباز شریف کو پتہ چلا کہ ایمپائر اللہ ہے . بارش کے بعد لوگوں کو پتہ چلا ہے کہ ترقی صرف اشتہاروں میں تھی . انہوں نے کہا کہ بادشاہت میں لیڈر شپ میرٹ پر نہیں ہوتی.

اب سب کے بیٹے اور بیٹیاں وزیر اعظم بننے کی تیار ی کر رہے ہیں. انہوں نے کہا کہ مریم ، بلاول اور اسفند یار کے بیٹے کو نہیں پتہ کہ محنت کیا ہوتی ؟ مولانا فضل الرحمان کا بھائی اور بیٹا بھی سیاست میں ہے لیکن میں ان سے پوچھتا ہوں کہ اور بادشاہت کیا ہوتی ہے ؟ انہوں نے کہا کہ اوبامہ یا برطانیہ کا وزیر اعظم اپنے بیٹے کو لانے کی نہیں سوچ سکتا . ہمارے ملک میں جمہوریت اس لئے کامیاب نہیں ہوئی کہ یہاں خاندانی پارٹیاں ہیں سب رشتہ دار پارٹیوں میں گھسے ہوئے ہیں. انہوں نے کہا کہ جمہور یت اس طرح کامیاب ہوتی ہے کہ پہلے لیڈر میرٹ پر آتا ہے اور پھر دوسر ے عہدیداروں کو میر ٹ پر لایا جاتا ہے . عمران خان نے کہا کہ اس وقت کھیلوں میں بھی میرٹ کی کمی ہے لیکن ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے .اس ملک میں میرٹ کا قتل عام کیاگیا . سفارشیوں اور رشتہ داروں کو اوپر لے کر آئے . اس وقت پاکستان کے بہترین دماغ ملک سے باہر کام کررہے ہیں کیونکہ پاکستان میں میرٹ نہیں ہے . انہوں نے کہا کہ 25جولائی اہم ترین دن ہے . اللہ کبھی کبھی قوم کو موقع دیتا ہے . 1970میں اللہ نے ذوالفقار علی بھٹو کوموقع دیا تھا لیکن بدقسمتی سے لوگوں کوروٹی کپڑا اور مکان نہیں مل سکا اور دوسری بار اب قوم کو یہ موقع ملا ہے . نوازشریف اور زرداری جو پیسہ لیکر باہر چلے گئے وہ باہر دگنا ہوگیا ہے جس سے یہ امیر ہوگئے ہیں لیکن قوم غریب ہو گئی ہے . انہوں نے کہا کہ دس سال پہلے ملک پر6 ہزار ارب قرضہ تھا او ر آج ملک پر 27ہزار ارب قرضہ ہے . انہوں نے کہا کہ چار سالوں میں دبئی میں پاکستانیوں نے نوسو ارب کے گھر خریدے ہیں. یہ وہ لوگ ہیں جن میں سے ایک نے کہا تھا کہ مجھے کیوں نکالا؟انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے ملک کا اربوں روپیہ چوری کیا ہے تمہار ے ساتھ یہ خصوصی سلوک کیوں ہو کہ تم واپس آ تو فیصلہ سنایا جائے . عمران خان نے کہ سائیکل اور بھینس چوروں سے جیلیں بھری ہوئی ہیں لیکن جو تین سو ارب چوری کرتا ہے وہ کہتا کہ فیصلہ میرے آنے پر سنایا جائے . عمران خان نے کہا کہ نواز شریف تمہارا فیصلہ کل ہوگا . وی آئی پی ڈاکو کو 40گاڑیوں کا پروٹو کول دیا جاتاہے اور نیب بھی اس کو ملک سے باہر جانے دیتی ہے . انہوں نے کہا کہ ہم اداروں کو مضبوط کریں گے جب ادارے مضبوط ہونگے تو ملک اوپر جائے گا . عمران خان کا کہناتھا کہ میں قوم سے وعدہ کرتا ہوں کہ دو کام کرکے دکھاں گا جو نہ اسفند یار کرسکتا نہ شیرپا ، نہ نوازشریف اور نہ آصف زرداری کر سکتے ہیں اور فضل الرحمن تو بالکل کر ہی نہیں سکتا . پہلے نمبر پر کرپشن ختم کروں گا اور ثابت کروں گا کہ پاکستان جو کرپٹ ترین ملک ہے اس کووہ ملک بناں گاکہ جہاں حکومت بہترین ہوگی . پاکستان اس لئے کرپٹ ہے کہ اوپر کرپٹ ترین لوگ بیٹھے ہوئے ہیں. میں ادار ے مضبوط کرکے کرپشن ختم کرکے دکھاں گا . دوسری چیز یہ کے بچوں کو اچھی تعلیم اور دیگر مقاصد کے لئے پیسہ اکٹھا کر کے دکھاں گا . پاکستان چار ہزار ارب کے قریب ٹیکس اکٹھا کرتا ہے . میں ایک دو سال میں پاکستان سے 8ہزار ارب روپے اکٹھا کرکے دکھاں گا . یہ کام ٹیکس بڑھا کر نہیں بلکہ ٹیکس کم کرکے اکٹھا کروں گا .میں یہ دوچیزیں کرکے دکھاں گا . پیپلز پارٹی اورن لیگ کو لوگ پیسہ نہیں دیں گے کیونکہ ان کے لیڈر کرپٹ ہیں. انہوں نے کہا کہ نیب نواز شریف کو سزا دے کیونکہ یہ غریب قوم کا پیسہ چوری کرکے باہر لیکر گیا . انہوں نے کہا کہ نیب نے کہاہے کہ 25جولائی تک ہم کسی کو نہیں پکڑیں گے میں جسٹس (ر) جاوید اقبال سے پوچھتا ہوں کہ یہ کونسے قانون میں لکھا ہوا ہے . دنیا میں کہیں ایسی چیز نہیں ہوتی . چیئر مین نیب صاحب نہ پکڑیں ان چوروں کو 25جولائی تک لیکن 25جولائی کے بعد ہم ان کو پکڑ کر جیلوں میں ڈالیں گے . انہوں نے کہا کہ اسفند یار کہتاہے کہ میرے خلاف ایک روپے کی کرپشن بتا دو. میں اسفند یار سے پوچھتا ہوں کہ تمہارا نام ایزی لوڈ کیوں رکھا ہوا ہے ؟ عمران خان نے کہا کہ اللہ تعالی قرآن میں کہتا ہے کہ میں ہر مشکل کے بعد آسانی پیدا کرتا ہوں اور مجھے اللہ سے امیدہے کہ 25جولائی کو ہم ایک نئی صبح اور ایک نیا پاکستان دیکھیں گے .

About noor bakhsh :

Latest Episde all TV dramas , tv shows, top episode, full episode,
View All Posts By NADAN !

1 comments:

Facebook

All Rights Reserved. 2014 Copyright PICKER

Powered By Blogger | Published By Gooyaabi Templates Designed By : BloggerMotion

Top